راچی میں پی آئی اے کے طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا چھوٹا تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کو فائلٹ نے حادثے سے بچایا۔

اس حوالے سے کراچی ایئرپورٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی آئی اے کے طیارے کے پائیلٹ نے بے مثال پیشہ ورانہ قابلیت دکھاتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچا لیا اور قومی ایئر لائن کے پائیلٹس کی بے مثال کاکردگی کا ایک ثبوت پیش کیا جس کو سب نے سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں