شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ادیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ دونوں لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ایک کروڑ کے مچکلے جمع کروانے کے بعد دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے مچکلے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے احتساب عدالت میں مچکلے پیش کئے جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں