مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں‘ ثنا

مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں‘ ثنا

صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں ،ہمیشہ اپنے لئے کردار میں مارجن دیکھتی ہوں

امور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں،تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میرے پرستار ہی بہتربتا سکتے ہیں کیونکہ وہی بہترین منصف ہیں۔

ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ شوبز میں بے پناہ کام کر چکی ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں کیونکہ اس سے انسان میں کام کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں بلکہ جو بھی پیشکش ہوتی ہے اس میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں اور اس میں دیکھتی ہوں کہ میرے لئے کتنا مارجن ہے۔ میں اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور مستقبل کے حوالے سے انتہائی سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں