پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع

پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع

وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28فروری کو کریں گے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشور ہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 28 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول یکم مارچ سے دیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔اس کی وجہ بتائی جا رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 13 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جب سے عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، پٹرول کی قیمت آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ پٹرول کی اس بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کی کمر توڑ دی تھی کیونکہ جو پٹرول سابق حکومت کےدور میں تقریباَ 70 روپے کی قریب ملتا تھا، اس کی قیمت اب 117 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں