کورونا وائرس کی دہشت سے خوفزدہ عوام کو لوٹنے کے لیے پاکستان میں مافیا سرگرم

کورونا وائرس کی دہشت سے خوفزدہ عوام کو لوٹنے کے لیے پاکستان میں مافیا سرگرم ہوگیا ہے اور کورونا وائرس کی دہشت کو کمائی کا ذریعہ بناتے ہوئے مارکیٹ میں ماسکوں کی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے جبکہ حکومتی عہدیداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے ذاتی تشہیر کے لیے ماسک تقسیم کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر عوام میں مزید خوف پیدا کررہی ہیں.حکومت نے ”کارٹیل“کی ”سہولت“ کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کر کے منافع کمانے پر بھی پابندی ہوگی‘پمز ہسپتال میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شہر بھر میں ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے‘نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں