بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا، وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عورت مارچ کی قیادت کرے گا، وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول عورتوں کا زیادہ بہتر ترجمان ہے، پیپلز پارٹی کچھ کرلے پنجاب میں بلاول کی دال نہیں گلے گی، یہ مردو کا صوبہ ہے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بڑے پائے کے سینئر سیاستدان بیٹھے ہوئے ہیں ، کیاسینئرسیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سیلکٹڈ نظر نہیں آتے ، بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی۔ واضح رہے کہ شیخ رشید بلاول زرداری پر اکثر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ اس قبل انہوں نے کہا تھا کہ ہ عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے بلاول بھٹو خود سلیکٹڈ ہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قمرالزمان کائرہ، مولا بخش چانڈیو، لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن ،رضا ربانی کے ہوتے ہوئے بلاول بھٹو خود سلیکٹڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل کر بنارہی ہیں لیکن میرے نزدیک نیب کا شکنجہ مضبوط ہونا چاہئے اور اس کو اچھے وکلاء کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں دال نہیں گل سکتی یہ مردوں کا صوبہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جوسلوک ہورہاہے ہمارے لیے سوچنے کی بات ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنی بڑی جنت ہے۔ دنیا بھر میں ہندوستان کے خلاف مظاہر ے ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی کشمیر پالیسی بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جوسلوک ہورہاہے ہمارے لیے سوچنے کی بات ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنی بڑی جنت ہے۔