کرونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو بڑے مالی نقصان کا سامنا

کرونا وائرس نے قومی ایئر لائن کو بھی نہ چھوڑا ، کرونا وائرس کے باعث پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کو ایک ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا، ایک ہفتے میں 47 پروازین مععطل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔صرف ایک ماہ کے دوران ہی قومی ایئر لائن کو 2 ارب روپے سے زائد کا انقصان اُٹھانہ پڑا۔ عمرہ پر پابندی کے بعد 50 ہزار سے زائد زائرین متاثر ہوئے جبکہ 31مارچ تک کی تمام تر ٹکٹس منسوخ کی گئی ہیں۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہرہفتے جدہ کیلئے 34 جبکہ مدینہ کے لئے 13 پروازیں شیڈول کی گئی تھیں۔ بزنس ویزہ ہولڈر اور اقامہ مسافروں کی تعداد بہت کم ہے۔

جس کے باو جود پروازیں چلانے پر مجبور ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قطر اور ایران کے لئے پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کرونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے جراثیم کش اقدامات کی وجہ سے دونوں مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ کیونکہ 40 سالوں میں ایسا کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی کو بند کر دیا گیا ہو۔یہ وہ مقامات ہیں جہاں ہر وقت مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عبادت کی غرض سے موجود ہوتی ہے۔ ان مقاما ت کو جب بند کیا گیا تو پورے عالم اسلام میں سعودی عرب حکومت کی جانب سوال اٹھائے گئے ، لیکن اب جراثیم کش اقدامات کے بعد دونوں مقدس مقامات کو عبادت کے کئے کھول دیا گیا ہے۔ بعدازاں حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کر دی گئی۔ خواہشمند افراد 8 مارچ تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔اس حوالے سے قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو درخواستیں وصول کریں گے۔