افشاں زیبی اور راحت فتح علی خان کا نیا کورسونگ’’اکھیاں‘‘ ریلیز کردیا گیا

معروف گلوکارہ افشاں زیبی اور استاد راحت فتح علیخان کا کورسونگ’’اکھیاں‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ دنوں SM گولڈ انٹرٹینمنٹ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔

اس گانے کی شاعری پاکستان کے نامور شاعر ایس ایم صادق کی لکھی ہوئی ہے ایک ملاقات کے دوران افشاں زیبی نے بتایاکہ اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی اس کی پسندیدگی کا تناسب بڑھنے لگا اب تک اس کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔افشاں زیبی نے مذید بتایاکہ اس کورسونگ کو ان کے پرستار بہت پسند کررہے ہیں ۔