سعودی عرب کے لیے تمام خصوصی پروازوں کی تمام تر ٹکٹیں ایک گھنٹے کے اندر ہی بک ہو گئیں

سعودی عرب کے لیے تمام خصوصی پروازوں کی تمام تر ٹکٹیں ایک گھنٹے کے اندر ہی بک ہو گئی ہیں۔ پاکستان ائیرلائن کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کی تعداد 3سے بڑھا کر 7 کر دی گئی ہے تاہم تمام پروازیں ایک گھنٹے میں ہی بک ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان خصوصی پروازوں کی سیٹیں ایک گھنٹے میں ہی بک ہو گئی تھیں اور اس وقت تمام خصوصی پروازیں مکمل طور پر بک ہیں۔خصوصی پروازیں جمعے، ہفتے اور اتوار کو چلائی جائیں گی تا کہ ڈیڈ لائن سے پہلے تمام پروازیں سعودی عرب پہنچ جائیں۔ عبدالحفیظ نے کہا کہ سات خصوصی پروازوں میں کراچی سے جدہ کے لیے چار جبکہ اسلام آباد سے مدینہ، دمام اور جدہ کے لیے ایک ایک پرواز چلائی جا رہی ہے۔

عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایمرجنسی صورتحال تھی جس میں پی آئے اے نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پروازیں شیڈول کیں۔

’اس سے زیادہ پروازیں چلانے کے لیے جہاز مہیا نہیں اور نہ ہی سلاٹس۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں پی آئی اے وہ واحد ایئر لائن ہے جس نے سعودی عرب کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں، کسی اور ایئر لائن نے اس اقدام کی تقلید نہیں کی۔ اصل چیلینج خصوصی پروازوں کے لیے ہوائی جہاز اور اضافی سلاٹس ارینج کرنا تھا۔ ’قومی ایئر لائن نے جتنے سلاٹس دستیاب تھے وہ تمام حاصل کر کے فلائٹس شیڈول کر دی ہیں، جن تمام کی مکمل بکنگ ہو چکی ہے. ٹریول ایڈوائزر مناقب ارتقاء کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے علاوہ کسی ایئر لائن نے خصوصی پرواز کا اعلان نہیں کیا اور پی آئی اے کے ٹکٹ بھی اتنی جلدی بک گئے کہ ٹریول ایجنٹس کے سسٹم پر دستیاب ہی نہیں ہوئے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پاکستان، انڈیا اور یورپ کے بیشتر ممالک کے سفر پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔