دبئی ائیرپورٹس کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کردی گئی

دبئی ائیرپورٹس کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دبئی کے دونوں ائیرپورٹس بند کردیے گئے ہیں اور دونوں ائیرپورٹس کو تمام پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے، لیکن اب ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔ دبئی ائیرپورٹس انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ائیرپورٹس کو تمام پروازوں کیلئے بند کرنے افواہیں غلط ہیں، دونوں ائیرپورٹس کام کر رہے ہیں۔
ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ “ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی افواہیں جھوٹی ہیں۔ دونوں ائیرپورٹس تمام ممالک کے مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہیں”۔

اس سے قبل یہ افواہ بھی آئی تھی کہ امیریٹس آئیرلائن نے پروازیں بند کر دی یں لیکن ائیرلائن کی جانب سے بھی ان افواہوں کی تردید کی گئی تھی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے تمام سینما گھر، پارکس اور جم بند کر دیے گئے ہیں۔ صحت عامہ کی حفاظت کے لئے جاری کوششوں کے سلسلے میں متحدہ عرب امارت کے محکمہ اقتصادی ترقی نے تمام سینما گھروں ، تھیم پارکس ، تفریحی اور الیکٹرانک گیم سنٹروں ، باڈی بلڈنگ اور فٹنس جموں اور دبئی میں لائسنس یافتہ موسم بہار کیمپوں کو مارچ کے آخر تک اپنی تمام سرگرمیوں اور خدمات کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بنک نے قومی معیشت کی تحفظ ، صارفین اور کمپنیوں کے تحفظ کی کے لیے ایک سو ارب درہم مالیت کا ایک جامع معاشی تعاون کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کورونا کو عالمی وباء قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔العربیہ تی وی کے مطابق طے شدہ مالیاتی امدادی منصوبے میں 50 ارب درہم تک کا کریڈٹ شامل ہے جو گارنٹی کے تحت ملک میں کام کرنے والے بنکوں کو صفر مارک اپ شرح پر قرضوں اور ایڈوانس کی شکل میں دیا جائے گا۔