سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

سعودی عرب نے پاکستان کو 18مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کی خصوصی اجازت دیدی ہے۔ میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے خالی جہاز سعودی عرب جائیں گے اور پاکستانیوں کو واپس لائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور سعودیہ کے درمیان چلنے والی کئی پروازیں اچانک منسوخ کر دی گئی تھیں، اب ان پروازوں کو خصوصی طور پر چلایا جائے۔ جہازوں میں جراثیم کش ادوایات کے استعمال سے انہیں جراثیموں سے پاک کیا جائے گا اور پھر خالی جہاز سعودی عرب جائیں گے اور وہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لائیں گے۔ پی آئی اے کے جہازوں کو مدینہ مدنوی اور جدہ کے ائیرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہوگی۔