علی ظفر نے کورونا وائرس سے بچائوکے حوالے سے گانا بنا ڈالا

معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے گانا ریلیز کردیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کرونا وائرس کے خطرے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گٹار بجا کر خود ہی گن گنا رہے تھے۔علی ظفر نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے شہر آفاق گانے کو کو کورینا کی دھن پر ہی کورونا گانے کو ترتیب دیا اور پاکستانیوں کو بتایا کہ وہ کس طرح سے کورونا سے لڑ سکتے ہیں۔علی ظفر نے گانے کے ذریعے پیغام میں کہا ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، مشکل وقت میں اپنا خیال رکھیں۔ کرونا وائرس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہے۔