متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ بند ہو گیا

متحدہ عرب امارات میں انٹرنیٹ کی سروس میں تعطل آگیا جس کے باعث لوگ تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی ٹیلی کام کمپنی Du کے صارفین اس وقت بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ دُبئی اور ابوظہبی میں بیشتر مقامات پر انٹرنیٹ سروس کام نہیں کر رہی یا پھر بہت سُست روی سے چل رہی ہے ۔ Du کے صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹس کی جا رہی ہیں کہ ان کا انٹرنیٹ کنکشن ٹھیک کام نہیں کر رہا۔
صارفین نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ ان کے وائی فائی کنکشنز اور گھریلو انٹرنیٹ پیکیجز ٹھیک کام نہیں کر رہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیٹ سروس کام نہ کرنے کی وجہ سے کئی بار اپنا رُوٹر آف کر کے دوبارہ چلایا ہے، مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کر کے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان کے ہاں نیٹ سروس آ رہی ہے یا نہیں۔

اکثر افراد کو انٹرنیٹ کی اس عارضی بندش سے شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ٹیلی کام کمپنی Du کی جانب سے اس معاملے پر ایک ٹویٹ سامنے آیا ہے۔ جس میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ Du کو اپنے صارفین کو بتایا ہے کہ کمپنی کی ایک زیر سمندر آپٹیکل فائبر کیبل میں خرابی آ گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تکنیکی خرابی پیش آ رہی ہے۔

Du کے مطابق ان کے اہلکار سمندر کی تہہ کے نیچے موجود کیبل کی مرمت میں مصروف ہیں تاکہ انٹرنیٹ کی خرابی کو دُور کر کے فوری طور پر صارفین کو انٹرنیٹ کی بلاتعطل سروس بحال کی جا سکے۔ گلف نیوز کے مطابق انٹرنیٹ کی سروس کی خرابی کی وجہ سے سب سے زیادہ دُبئی اور ابوظہبی میں مقیم افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں