پی ایس ایل 5 کھیلنے والے ایلکس ہیلز کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونیکی خبر جھوٹی نکلی

کراچی کنگز کے برطانوی بلے باز ایلکس ہیلز کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ تفصیلات کےمطابق جس وقت لاہور میں سیمی فائنل اور فائنل میچ کروانے کی تجویز دی گئی تو پی ایس ایل کی تین فرنچائز ز نے اعتراض کیا تھا کہ کراچی میں ٹیمیں موجود ہیں اور کراچی میں ہی باقی میچ کروائے جائیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کے درمیان ووٹنگ کروائی تھی ۔
ووٹنگ کے دوران تین ٹیموں نے لاہور میں کروانے اور تین نے کراچی میں کروانے کیلئے ووٹ دیا اور یوں ووٹ برابر ہو گئے جسکے بعد پی سی بی نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے میچز لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا جن تین ٹیموں نے لاہور میں میچز کروانے کیخلاف ووٹ دیا تھا ان میں سے ایک ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تھی جو کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جبکہ کراچی کنگز نے بھی کراچی میں ہی میچز کروانے کیلئے ووٹ دیا ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کنگز کے برطانوی بلے باز ایلکس ہیلزکی طبیعت ناساز تھی جس پر انہوں نے وطن واپس جاکر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کے بعد خود کو آئی سولیشن میں کر دیا جس کے بعد گلف نیوز نے خبر دی کہ انکا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم برطانوی بلے باز نے اپنے ایک ٹویٹ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں،یہ انتہائی خطرناک رویہ ہے‘‘،

اپنا تبصرہ بھیجیں