امریکی اداکار لینارڈو ڈی کپریو، ایونکا ٹرمپ، بلاکی لیولی، ریان رینولڈز اور گریٹا تھنبرگ عالمی ادارہ صحت کی مہم’’سیف ہینڈز چیلنج‘‘ کا حصہ بن گئیں

امریکی اداکار لینارڈو ڈی کیپریو، ایونکا ٹرمپ، بلاکی لیولی، ریان رینولڈز اور گریٹا تھنبرگ عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس بارے آگاہی مہم’’سیف ہینڈز چیلنج‘‘ کا حصہ بن گئیں۔

ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم نے چند روز قبل کورونا وائرس سے بچائو بارے ایک مہم کا آغاز کیا جس کا نام’’سیف ہینڈز چیلنج‘‘ رکھا گیا، مہم کا حصہ بننے کے لئے نامور شخصیات کو کہا گیا جس کے بعد امریکی اداکار لینارڈو ڈی کیپریو، ایونکا ٹرمپ، بلاکی لیولی، ریان رینولڈز اور گریٹا تھنبرگ اس مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنے دھونے کی وڈیوز شیئر کی ہیں۔