ملائی تکہ بریانی

ملائی تکہ بریانی بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت : 20 منٹ
پکانے کا وقت : 40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے : 6 افراد

Ingredients – اجزاء

  •  مرغ کا گوشت نصف کلو گرام (بغیر ہڈی کا)
  •  چاول نصف کلو گرام(بھگو لیں)
  •  ہلکے سبز ٹماٹر چار عدد
  •  ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
  •  نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ
  •  سفید زیرہ دو چائے کے چمچے(کوٹ کر بھون لیں)
  •  پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
  •  لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
  •  کریم ایک کپ
  •  سبز الائچی چار عدد
  •  زردے کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ
  •  کیوڑہ ایک چائے کا چمچہ
  •  پودینہ ایک گٹھی
  • تیل نصف کپ
  •  دہی ایک کپ 
  •  مکھن ایک چھٹا نک 
  •  کوئلہ ایک ٹکڑا 

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

  • ایک برتن میں گوشت ڈال دیں۔اب اس میں نمک ، دہی ،کریم، کٹی ہوئی کالی مرچیں ،زیرہ ،سرخ مرچ،الائچی ،اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔
  • تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  • فرائی پان میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں ۔
  • جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو اس میں چکن ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • ایک علیٰحدہ برتن میں مکھن گرم کرکے اس میں پسی ہوئی ہری مرچیں ،نمک اور چاول ڈال دیں اور پانچ منٹ کے لئے فرائی کریں۔
  •  بعدازاں پانی ڈال کر ڈھک دیں،یہاں تک کہ چاول اچھی طرح اُبل جائیں ۔اب اس میں گوشت ڈال دیں۔اوپر سے پودینہ،کیوڑہ اور زردے کا رنگ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  • آخر میں کوئلے سے دم دیں۔مزیدار ملائی تکہ بریانی تیارہے ۔رائتے کے ساتھ شروع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں