اداکار احسن خان مردوں کے حق میں بول پڑے

ادکار احسن خان مردوں کے حق میں بول پڑے۔ اپنے پروگرام میں خواتین اور مردوںکے ساتھ امتیازی سلوک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کچھ مرد حضرات ہیں جومعاشرے میںمنفی کردار اد اکرتے ہیں لیکن زیادہ تر مردوں کا کردار بہت مثبت ہوتا ہے وہ بڑاہوتا ہے تو اپنی ماں اور بہنوں کی خدمت کرتاہے، شادی کرتا ہے تو بیوی کی ضروریات کا خیال کرتا ہے اور جب بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اس کی خواہشات اور مستقبل کی فکر میں لگ جاتاہے تو ایسے ایک مرد اپنی ساری زندگی اپنی مائوں بہنوں، بیوی اور بیٹیوں کے لیے وقف کرتا ہے۔

احسن خان فلم’’چکر‘‘ میں نیلم منیر کے ساتھ دکھائی دیں گے۔