پی سی بی نے عمر اکمل کو جرم بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کیا۔ ا اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیش کش کے بارے میں پی سی بی ویجیلنس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو فوری آگاہ کرنا ضروری ہے۔جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ سزا یا تاحیات پابندی عائد ہو سکتی ہے،29 سالہ عمر اکمل کو پی سی بی کی جانب سے الزامات کا نوٹس 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا تھا۔

ان کے پاس 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب دینے کیلئے 31 مارچ تک کا وقت ہے۔ آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ سزا یا تاحیات پابندی عائد ہو سکتی ہے۔عمر اکمل کو گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل 20 فروری کو عبوری معطلی کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز بھی جاری کی جا چکی ہے۔ پی سی بی اس حوالے سے اب مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں