انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا

انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 35پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میںملا جلا رجحان رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید35پیسے کے اضافے سی158.35روپے سے بڑھ کر158.70روپے او رقیمت فروخت158.45روپے سے بڑھ کر158.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158روپے ہوگئی اورقیمت فروخت158.50روپے مستحکم رہی۔

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سی168روپے سے بڑھ کر168.50روپے اورقیمت فروخت171روپے سے بڑھ کر172.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سی184روپے سے گھٹ کر183روپے ہوگئی اورقیمت فروخت188روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید38روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت39روپے سے بڑھ کر40روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت42روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں