کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان 27 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کیسز کی تعداد803 ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان 27 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے افراد میں اٹلی سہر فہرست ہے۔ جہاں ہلاک افراد کی تعداد 5436 ہو چکی ہے۔ چین کا نمبر دوسرا ہے جہاں 32 سو سے زائد افراد جان کی باز ی ہا ر چکے۔
سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 1850 ہوگئی ہے ایران میں 1800 افراد کورنا کا شکار ہوئے جس کے بعد ایران نمبر چار پر آگیا ہے۔ فرانس 675 ہلاکتوں کے ساتھ 5ویں، امریکہ 458 ہلاکتوں کے باعث 6ویں ، جبکہ برطانیہ کا نمبر ساتواں ہے۔ جہاں 281 افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہوئے۔ نیدرلینبڈ 150،جنوبی کوریا 111، سوئٹزرلینڈ98 ہلاکتوں کے ساتھ باالترتیب 8 ویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

جبکہ پاکستان 6 افراد کی ہلاکتوں کے ساتھ 27 وین نمبر پر ہے۔ واضح رہے دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ جس سے 50 سے زائد ممالک متاثر ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے باعث 50 سے ممالک کی حکومت نے عوام کو گھر رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 14ہزار 668 ہو گئی ہے جبکہ 3 ہزار 38 ہزار سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو ئے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پر 96958 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 18233 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 10298 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کورونا وائرس اٹلی میں تباہی مچا چکا ہے، اس لئے پاکستان کے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہو گی تاکہ خطرناک وائرس سے بچاؤ حاصل کر سکیں۔