نئی لائف انشورنس پراڈکٹ کی رجسٹریشن ، موجودہ پراڈکٹ میں ترامیم کی رجسٹریشن اور منظوری کو نہایت آسان بنا دیا ہے،ترجمان ایس ای سی پی

ملک میں انشورس سیکٹر کے فروغ اور کمپنیوں کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے پیش نظر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی لائف انشورنس پراڈکٹ کی رجسٹریشن اور موجودہ پراڈکٹ میں ترامیم کی رجسٹریشن اور منظوری کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ لائف انشورنس کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی زیادہ تر سکیمیں اور پراڈکٹ ملتی جلتی نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ ان کی شرائط و ضوابط میں بھی زیادہ فرق نہیں ہوتا۔
لہذا کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایس ای سی پی نے لائف انشورنس کی پراڈکٹ کی رجسٹریشن کیلئے ایک سادہ طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے جس کے مطابق کمپنیوں کو نئی پراڈکٹ کی رجسٹریشن اور منظوری کیلئے بہت ہی محدود معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے ایس ای سی پی نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر کے مطابق لائف انشورنس کی نئی پراڈکٹ کی منظوری کا وقت بھی 30 دن سے کم کرکے صرف 7 دن کر دیا گیا ہے۔

کمپنیاں نئی پراڈکٹ کی رجسٹریشن کیلئے درخواست جمع کرانے کے 7 دن بعد اپنی پراڈکٹ کو مارکیٹ میں متعارف کرا سکتی ہیں تا آنکہ انہیں ایس ای سی پی کی جانب سے اس بارے میں متبنہ کیا جائے۔ امید ہے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لائف انشورنس کمپنیاں نئی اسکیمیں اور پراڈکٹ متعارف کرائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں