ایمان علی میگزین ’’ہیلو پاکستان‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں

اداکارہ ایمان علی میگزین ’’ہیلو پاکستان‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ اداکارہ کی میگزین کے فرنٹ پیج پر تصویر آویزاں ہے جس میں وہ کالے رنگ کی میکسی پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ فلم ’’ٹچ بٹن ‘‘ میں اداکار فرحان سعید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔ اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ معاشرے کی منفی سوچ نے فیمینزم کے معانی بدل دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کوعورت ہونے کی خوشی منانی چاہیے نہ کہ مرد کی طرح بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک عورت کی کھانا پکانے سے قدر نہیں کم نہیں ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں