قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آؤٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آج ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماوَں کا اجلاس ہوا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا اس میٹنگ میں وزیراعظم شریک ہیں؟ وزیراعظم کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعد احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ چلے گئے ہیں ،معذرت لیکن ہم اس طرح کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔
Shehbaz Sharif and Bilawal Bhutto stage walk out of #coronavirus conference complaining that PM Imran Khan is not serious to develop a national consensus pic.twitter.com/xsyCXSy8se
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 25, 2020
خیال رہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیلئے SKYPE گروپ تشکیل دیا گیا تھا،۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمانی رہنماوں کی اسلام آباد میں عدم موجودگی کی صورت میں SKYPE کے تحت گروپ کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنا سکتے ہیں،ترجمان کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا، لاک ڈائون اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے تناظر میں اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔