پاکستان میں کوروناوائر س کی ایک اور مریضہ دم توڑ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور مریضہ ہلاک دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون برطانیہ سے واپس آئی تھی جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا لیکن اب وہ جان کی بازی ہار گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کوہسپتال سے اس سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سادگی سے اس کا جنازہ ادا کر کے تدفین کا عمل کیا جائے گا۔
خاتون کا تعلق سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے جہاں اس کی میت کو منتقل کیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے با جماعت نماز جنازہ ادا رکرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اہلیان خانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سادگی سے چند افراد کی موجودگی میں حکومت کےبتائے طریقے کے مطابق نمازجنازہ ادا کریں۔

اس خاتون کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئ ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔
حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ورنہ اگر حالات مزید سنجیدہ ہو گئےتو ہمیں کرفیو کی جانب بھی جانا ہو گا ۔مکمل لاک ڈاؤں کے بعد بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر افراداس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ اسی دوران ایک اور مریضہ کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ خاتون برطانیہ سے واپس آئی تھی جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا تھا لیکن اب وہ جان کی بازی ہار گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کوہسپتال سے اس سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سادگی سے اس کا جنازہ ادا کر کے تدفین کا عمل کیا جائے گا۔ خاتون کا تعلق سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے جہاں اس کی میت کو منتقل کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں