چین کورونا کیخلاف مدد کیلئے میدان میں آگیا ‘این 95 ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان روانہ

سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان روانہ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سراٹھانے کے بعد پیدا ہونے والے مشکل حالات نے پاک چین دوستی کو اور مضبوط کر دیا ہے۔ ووہان سے سر اٹھانے والے وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان نے چین کو امداد کی پیش کش کی اور ماسک سمیت کئی میڈیکل آلات کو فوری طور پر چین بھیجا گیا ۔
جس کے بعد پاک چین دوستی اور مضبوط ہو گئی ہے۔چین میں رکورونا وائرس کی وبا اب تھم چکی ہے۔ تاہم چین اب پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک کی بڑی کھیپ روانہ کردی گئی ۔ چین کی جانب سے رورانہ کئے گئے چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماسک علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کئے گئے۔

چین ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔چین کے بعد اب دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی دوران معروف چینی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے مالک نے پاکستان سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایشاء کے تمام متاثرہ ممالک کو 1.8 ملین ماسک،2 لاکھ 10 ہزا ر ٹیسٹ کٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کریں گے۔ن ممالک کو امداد دی جائے گی ان میں پاکستان، بنگلادیش،نیپال، افغانستان ،سری لنکا اور دیگر متاثرہ ممالک شامل ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں خوف پھیلا ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں