کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنے خوف میں مبتلا کر رکھا ہے، سپین میں کرونا وائرس نے تباہی پھیلاتے ہوئے ایک دن میں 769 افراد کی جان لے لی۔ اس طرح اٹلی کے بعد اب ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سپین میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سپین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میںکہا گیا کہ کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 858 ہوچکی ہے اور کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر
گئی ہے۔ سپین کی وزارت صحت کے مطابق ایک ہی دن میں چودہ فیصد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔