کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، حاجی محمد اصغر

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ اورانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر حاجی محمد اصغر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اس لئے حکومت آئی ایم ایف سے کیے گئے مذاکرات پر نظر ثانی کر ے اورعالمی ادارے غریب ممالک کے قرضوں معاف کردیں،ملک بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
کورونا وائرس سے بچائو کے سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوںکو قابل ستائش قرار دیتے ہوکہا کہ پاکستانی قوم حکومتی اداروں اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر پابندی سے عمل کریں اور وطن عزیز پاکستان کو اس وباء سے محفوظ رکھنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکریں۔

کورونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں کرونا وائرس ایک بیماری ہے اس پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنا چاہئے، یہ حکومت اور پوری قوم کیلئے ایک امتحان ہے جبکہ یہ بیماری دنیا بھر کو متاثر کر رہی س کے لئے عالمی اداروں کو سامنے آنا چاہئے اور وزیراعظم عمران خان کے مطالبہ کہ تمام غریب ملکوںکے قرضوں کی معاف کئے جائے پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آٹا، چینی گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے اورروزانہ کی بنیاد پر اشیا خوردونوش و زرعی اجناس کی طلب رسد باقاعدگی سے مانیٹر کی جائیں۔

آٹا، چینی و دیگر اشیاء ضروریہ کو ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ غریب عوام کو اشیاء ضروریہ سے محروم کرنے والے سزا کے مستحق ہیں۔ حکومت کورونا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کیلئے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کرے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔