ہیری اور میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری’’ایلیفینٹس‘‘ کا حصہ بن گئے

بر طانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل ڈزنی کی ڈاکیومنٹری’’ایلیفینٹس‘‘ کا حصہ بن گئے ۔ اداکارہ میگھن مارکل اس ڈاکیومنٹری کے ساتھ شوبز میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میگھن مارکل اس ڈاکیومنٹری میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گی بلکہ جانوروں پر مبنی اس ڈاکیومنٹری کو صرف اپنی آواز دیں گی۔

ڈزنی سٹوڈیو نے حال ہی میں اعلان کیا تھاکہ برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے رواں سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اپنی آواز کی ڈبنگ کروائیں گے، یہ فلم ڈزنی کی سٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے رواں سال 9 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔