مصنف عبدالقادر جنیجو 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ڈرامہ سیریل’’پرندہ، دیواریں اور چھوٹی سی دنیا‘‘ کے مصنف عبدالقادر جنیجو 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1945ء میں تھرپارکر کے گائوں میں پیدا ہونے والے عبدالقادر جنیجو نے متعدد سندھی، اردو ڈرامے ،کہانیاں اور کتابیں لکھیں، لیکن ان کی وجہ شہرت پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامے ’’پرندہ، دیواریں، چھوٹی سی دنیا اور دھول‘‘ بنے،انہیں ان کی فنی خدمات کے عوض 2008ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے جبکہ 2016 ء میں لطیف ایوارڈ سے نوازا گیا۔