وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام مساجد اور بازاروں میں جراثیم کش سپرے کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے بھرکی مساجد اوربازاروں میں جراثیم کش سپرے کرنے کی ہدایت کردی۔ کورونا کی ویکسین تیار کی جارہی ہے، پنجاب مقامی سطح پرویکسین تیار کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا، مستحق افراد کو موبائل فون پرہی ڈیٹا دینے پر4 ہزارماہانہ بھیج دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ144کے تحت گرفتارملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
انہوں نے پولیس تمام لوگوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں کنٹرول میں ہیں۔ چین سے آئے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ حالات سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو بروئےکار لائیں گے۔ ہمیں اپنی ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھانی چاہیے۔

کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں اورگھروں میں رہیں۔ جوکچھ دے رہے ہیں، وہ حق دار کو پہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے۔ مستحق افراد سے شناخت کارڈ نمبراور موبائل نمبر لیا جائےگا۔ مستحق افراد کوفی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رقم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔ محکمہ صحت کو14ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔
پنجاب کی سیمنٹ فیکٹری کوپابندی سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔ اسی طرح صوبائی وزیر صحت پنجاب نے صونے میں ہونے والے ٹیسٹوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ پنجاب میں اب تک سرکاری اور پرائیویٹ 14,573 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جمعرات تک 2 نئی لیبارٹریز اپ گریڈ ہونے سےسرکاری لیبز کی کپیسیٹی بڑھ کر 2500 ٹیسٹ یومیہ ہو جائے گی اور اگلے ہفتے تک 8 نئی لیبارٹریز آنے سے 5000 ٹیسٹ روزانہ تک کپیسیٹی ہو جائے گی۔