گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش کر رہی تھیں جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اٹلی کی عوام نے اپنے پیسے سڑکوں پر پھینک دیئے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ پیسے ان کے کسی کام کےنہیں ہیں کیونکہ یہ دولت ان کے اپنوں کو نہیں بچا سکی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ اٹلی کی عوام نے سڑکوں پر پیسے پھینک کردولت کو ٹھکرا دیا ہے۔لیکن اب ان تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر نے خود ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔یہ تصاویر وینزویلا کی ہیں جب اٹلی کی عوام نے اپنی پرانی کرنسی جو استعمال کے قابل نہیں تھی، سڑکوں پر پھینک دی۔
سابق سفیر سٹیفانو کا مزید کہنا تھا کہ اطالوی اپنی کرنسی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
یہ بہت احمقانہ پوسٹ ہے۔
یا د رہے کہ اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کی تباہی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اٹلی میں ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 12 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اٹلی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک اطالوی حکومت کی جانب سےاس کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔
اٹلی ، امریکہ اور اسپین میں کورونا وائرس کی تباہی نے ان ممالک کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے کیونکہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اٹلی کو دیکھ کر دیگر ممالک نے احتیاطی تدابیر اپنانی شروع کی تھیں لیکن ابھی تک اٹلی میں حالات پہلے کی طرح مناسب نہیں ہو سکے۔ اسی دوران گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط تصاویرکی تردیدکرتے ہوئے پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر نے خود ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔