ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج خوش آئند ہے،ایف پی سی سی آئی کی معاونت حاصل کی جائے، میاں زاہد حسین

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے مضبوط معیشتوں اور ایٹمی طاقتوں کو ڈھیر کر دیا ہے جبکہ سماجی بہبود اورصحت عامہ کے نظر انداز شدہ شعبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

میاں زاہد حسین نے بدھ کو بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اپنے حالات اور وسائل کے مطابق اقدامات کر رہا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے جس سے ہر طبقے کو ریلیف ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں پیٹرولیم ،گیس اور کوئلے کی قیمتیں ایک تہائی تک گر چکی ہیں لہٰذاپاکستان میںبھی بجلی اور گیس کی قیمتیں نصف کی جائیں اور ان کی ادائیگی کی تاریخوں میں ایک ماہ کا اضافہ کیا جائے۔