اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شہری نے خودکشی کر لی

وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شہری نے خودکشی کر لی۔خود سوزی کرنےوالے شخص کا قریبی عزیز اسپتال میں زیر علاج تھا۔شہری کو شکوہ تھا کہ اس کے علاج میں غفلت برتی جا رہی ہے۔خودکشی سے قبل شہری نے وزیراعظم کے نام خط بھی لکھا تھا۔

خط میں شہری نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں۔ذرائع کے مطابق شہری نے خط میں لکھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا۔مزید لکھا کہ جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔ جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی۔ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا۔