تمباکوکی برآمدات میں 8 ماہ کے دوران 49.75 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

ملک سے تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 49.75 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء تمباکوکی برآمدات سے ملک کو95.927 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 49.75 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو17.314 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مقداری لحاظ سے اس مدت میں تمباکوکی برآمدات میں اضافہ کی شرح 24.52 فیصدرہی۔ فروری 2020ء میں تمباکوکی برآمدات میں فروری 2019ء کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔فروری 2020ء میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو8.291 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال فروری میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو6 لاکھ 92 ہزارڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں 26.06 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔