سپر اسٹار ماہرہ خان نے وزیراعظم کووڈ-19 ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا وعدہ کرلیا

سپر اسٹار ماہرہ خان نے وزیراعظم کووڈ-19 ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا وعدہ کرلیا اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں سے بھی کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں عطیات دینیکی درخواست کی ہے،اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر کے ذریعے فنڈ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ماہرہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں عمران خان کووڈ-19 ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کا وعدہ کرتی ہوں۔اداکارہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جس کی جتنی بھی حیثیت ہو، اس کے دینے سے فرق پڑے گا اور اس جنگ میں ہم سب خلوص نیت کے ساتھ عطیہ کریں گے، انشا اللہ۔اگرچہ اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اس رقم کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا جو وہ کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گی۔