لاک ڈاون کی وجہ سے ویڈیو کال پر مسلم جوڑے کی شادی

لاک ڈائون کے باعث بھارت کے ایک مسلم جوڑے نے شادی کرنے کی ٹھانی اور ویڈیو کال پر شادی کرلی۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مقیم محمد منہاج نامی ایک مسلمان نوجوان نے مہاراشٹر کے شہر بیڑ میں مقیم ایک مسلمان خاتون سے ویڈیو کال پر نکاح کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہا کے والدمحمد غیاث نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اْس کے بیٹے کی شادی دونوں خاندانوں نے مل کر 6 ماہ قبل ہی طے کردی کیونکہ اْس وقت کورونا وائرس کا کوئی خدشہ بھی نہیں

تھا۔دولہا کے والد نے بتایا کہ چونکہ کورونا کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاون جاری ہے اور تمام شادی ہالز اور اجتماعات پر بھی پابندی ہے تو ہم دونوں خاندانوں نے سوچا کہ کیوں نہ ویڈیو کال پر نکاح کروادیا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔نکاح کی ادائیگی کرنے والے قاضی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اِس نکاح کے بعد دونوں خاندان بہت خوش ہیں کیونکہ یہ شادی انتہائی کم خرچے میں اور سادہ طریقے سے ہوئی ہے۔