پاک فضائیہ بھی کرونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ میں پیش پیش ، سی 130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کرسکردو پہنچ گیا

حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں، پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ دالبندین (بلوچستان)سے زائرین کو لیکرسکردو پہنچا۔ زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔انہوں نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمیپر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے سکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا

کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔