شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری نے ذاتی آفس قرنطینہ سینٹر کیلئےبہل وقف کر دیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ذاتی آفس قرنطیہ سینٹر کیلئے وقف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان اور گوری خان کے انسانیت کے لیے اس بہترین اقدام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 4 منزلہ عمارت کو بچوں، خواتین، اور عمر رسیدہ افراد کے لیے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ان کے مشکور ہیں۔بعد ازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ایس آر کے آفس فار قورنٹائن ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان کے اس عمل کو خوب سراہا گیا۔