معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس آگئے

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں۔ہمایوں سعید نے گھر واپسی کا اعلان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔اداکار نے لکھا کہ 14دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد آخرکار میں گھر واپس آگیا ہوں۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ اداکار نے لکھا کہ قرنطینہ میں میں نے زندگی پر غور و فکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے اور مجھے یہ احساس ہوا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے اتنی بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں کہ میں اٴْن نعمتوں کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتا۔

اداکار نے لکھا کہ اِس مشکل وقت میں انشا اللّہ مستحق لو گوں کی مدد کے لیے ہر ممکن طاقت اور طریقے سے کام کروں گا۔خیال رہے کہ ہمایوں سعید گزشتہ ماہ امریکہ سے پاکستان آئے تھے جس کے بعد اٴْنہوں نے احتیاطاً خود کو قرنطینہ کردیا تھا۔