پاکستان میں پہلے ہی معیاری کام مل رہا ہے ،مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ بتادی۔میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔مہوش حیات نے کہاکہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔