انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں28پیسے کی کمی

انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں28پیسے کی کمی جب اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سی166.20روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت166.70روپے سے بڑھ کر167روپے ہوگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید28پیسے کی کمی سے 166.90روپے سے گھٹ کر166.62روپے اور قیمت فروخت167.10روپے سے گھٹ کر166.92روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید180روپے اور قیمت فروخت182روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید200روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر204روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 41.70روپے سے بڑھ کر41.80روپے اور قیمت فروخت 42.20روپے سے بڑھ کر42.30روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے مستحکم رہی۔