بینک الحبیب نے 35فیصد کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کر دیا

بینک الحبیب کا سالانہ اجلاسِ عام14اپریل2020کو منعقد ہوا۔ اس موقع پر حصص یافتگان نے 31دسمبر2019کو ختم ہونے والے سال کے لئے بینک کے سالانہ اکائونٹس کی منظوری دی اور انھوں نے 35فیصد کیش ڈیویڈنڈ(حتمی) کی ادائیگی کا اعلان بھی کیا۔

31 دسمبر2019تک بینک کے ڈپازٹس 903,740ملین روپے تھے اور ٹیکس دینے کے بعد اس کا منافع 11,169ملین روپے تھا۔