سماجی دوری کے وقت میں میوزک پہ کام کر رہی ہوں، مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سماجی دوری اختیار کر رکھی ہے اور اس دوران میوزک پہ کام کر رہی ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ گھر میں میوزک اسٹوڈیو بنا رکھا ہے جہاں آج کل میوزک پہ کام کر رہی ہوں۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث خود کو گھر تک محدود کر رکھا ہے جس کی وجہ سے فیملی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا کی ترجیحات بدل جائیں گی، لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ ہم نے سو برس کا سامان اکٹھا کر رکھا ہے مگر خبر ایک پل کی بھی نئی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس دنیا میں گزارا گیا وہی وقت بہترین ہے جو ا?پ اپنی فیملی کے ساتھ یا کسی کی مدد کرتے ہوئے گزاریں۔مہوش حیات نے بتایا کہ وہ ان دنوں مکسڈ مارشل آرٹ کی پریکٹس بھی کر رہی ہیں۔