پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کابینہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔
سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیاں آٹھ معاہدوں اور ایم اور یوزپر دستخط ہوئے تھے، 20 ارب ڈالر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ 8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ کھیل، میٹرولوجی ، پیٹروکیمیکل سیکٹر اوربجلی کی پیداوار ،آئی، توانائی ،متبادل انرجی ، معدنیات سمیت دیگر کئی منصوبوں پر ایم او یوز پر دستخط ہوئے تھے۔

سعودی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تمام معاہدے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر کئے گئے تھے۔ واضح رہے اس سے قبل 15 دسمبر 2019 ء کو وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا . وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا. ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماوَں کی دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کی طرف سے خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر زور دیا گیا۔
وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے،