برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی شہریت پاکستان کیلئے ٹھکرائی، اعصام الحق

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ میں نے انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کی شہریت صرف پاکستان کے لیے ٹھکرائی ہے۔ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جتنے لوگوں کی مدد ہو سکے وہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، وہ مکسڈ ڈبلز کے لیے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے رابطہ کر چکے ہیں مگر موجودہ حالات میں ثانیہ مرزا کسی تنازعہ میں نہیں الجھنا چاہتیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعصام الحق نے کہا کہ میں 40 سال کا ہوگیا ہوں مگر عمر صرف ایک نمبر ہے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ سے گلا نہیں ہے لیکن دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔