گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16مریض جاں بحق، 514 نئے کیسز سامنے آگئے

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16مریض جاں بحق، 514نئے کیسز سامنے آگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے جبکہ مجموعی طور پر 159افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اب تک کل 98522 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7847 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3649 تک پہنچ گئی، سینٹر سندھ میں 2355 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1137 اور اسلام آباد میں 171 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں 376 گلگت بلتستان میں 257 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 37 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 63 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں۔ مُلک بھر میں اب تک 1868 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 159 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔
سندھ میں 48، پنجاب میں 41، کے پی کے میں 60 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کا 2 مریض دم توڑ گئے۔اب تک 98 ہزار 522 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7847 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 590 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2160 مریض زیر علاج ہیں۔ مُلک میں کورونا وائرس کے 47 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔