لکس سٹائل ایوارڈز 2020 تقریب ملتوی

لکس سٹائل ایوارڈز 2020 تقریب کو ملتوی کردیا گیا۔ وبائی بیماری کورونا کے پیش نظر لکس سٹائل ایوارڈز 2020 میںایوارڈ تقریب کو منسوخ کرنے اور فنڈز کواخوت فاؤنڈیشن میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے فیشن اور انٹر ٹینمنٹ سے وابستہ اس عملے کی مدد کی جائے گی جن کا اس ہنگامی صورتحال سے روزگارمتاثر ہوا ہے۔

لکس سٹائل ایوارڈز کے ترجمان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔