کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں 40 ہزار سے زیادہ ہوگئیںسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوگئیں۔ یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ دوسرے نمبر پر ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ امریکا میں یہ تعداد اٹلی کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے پہلیموت 29 فروری کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد 6 اپریل کو امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار ہوگئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں امریکا میں سب سے

زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہے۔دوسری جانب امریکا میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار بھی ہو چکے ہیں۔‎