اداکارہ نہ ہوتی تو مصورہ ہوتی، ثروت گیلانی

اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتی تو مصورہ ہوتیں ۔ انہوںنے کہا کہ انہیں پینٹنگ سے بہت لگائو ہے اور اگر وہ اداکاری کی فیلڈ میں نہ آتیں تووہ ایک مصورہ ہوتیں اورپینٹنگ بناکر امیر لوگوںکو مہنگے داموں بیچتیں۔

انہوں نے کہاکہ انہیںگھریلو سجاوٹ سے بہت لگائو ہے اور اس کے لئے وہ اکثر گھر کو مختلف طریقے سے سجانے کے تجربے کرتی رہتی ہیں۔