فلم ’’دی بیٹ مین ‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

ہالی وڈ فلم ’’دی بیٹ مین ‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ ہدایت کار میٹ ریویز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نئی فلم ’’بیٹ مین ‘‘ جس میں روبرٹ پیٹنسن مرکزی کردار ادا ر رہے ہیں ، اس کی ریلیز وبائی بیماری کے پھیلائو کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ فلم کو 25 جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم فلم کی ریلیز یکم اکتوبر 2021 تک روک دی گئی ہے۔